خاتون فیس بک پردوستی کے بعد خاتون کو گھر بلا کر قتل کرنے والا شخص گرفتار

بدھ 21 فروری 2018 10:40

خاتون فیس بک پردوستی کے بعد خاتون کو گھر بلا کر قتل کرنے والا شخص گرفتار
نئی دہلی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2018ء) بھارت کے شہر ممبئی میں پولیس نے ایک شخص کو اپنی ایک فیس بک فرینڈ خاتون کو گھر بلا کر قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ۔برطانوی نشریاتی اداریکے مطابق 25 سالہ ہریداس نرگود نے پولیس کو بتایا ہے کہ جنسی تعلقات قائم کرنے سے انکار پراس نے خاتون کوقتل کیا۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ وہ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے منتظر ہیں تاکہ اس بات کا تعین ہو سکے کہ کیا خاتون کو ریپ کیا گیا تھا یا نہیں، پولیس کو شک ہے کہ خاتون کو گلہ گھونٹ کر مارا گیا۔

ہریداس نرگود کے ہمسائیوں کا کہنا ہے کہ انھیں خاتون کی لاش ہریداس کے اپارٹمنٹ کے باہر ملی اور انھوں نے پولیس کو مطلع کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے اس سے قبل خاتون کو اپارٹمنٹ میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا تھا۔واضح رہے کہ بھارت میں خواتین کے خلاف تشدد کے واقعات عام ہیں۔
خاتون فیس بک پردوستی کے بعد خاتون کو گھر بلا کر قتل کرنے والا شخص گرفتار

متعلقہ عنوان :