عراق نے روس سے 73ٹی قسم کے 36 ٹینک وصول کر لئے

بدھ 21 فروری 2018 10:30

بغداد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2018ء) عراقی فوج کے سربراہ عثمان الغنیمی نے کہا ہے کہ انہوں نے گزشتہ سال طے پانے والے معاہدے کے تحت روس سے 73 ٹی قسم کے 90 ٹینکوں میں سے 36 کو وصول کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

عراق کے نشریاتی ادارے کے مطابق بغداد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فوج کے سربراہ نے بتایا کہ باقی ٹینک اس سال اپریل میں ہمیں مل جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ مزکورہ ٹینکوں کی وصولی کے بعد ہماری ملکی عسکری قوت میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال داعش کے خلاف کامیابی کا اعلان کرنے والا عراق اپنی دفاعی کمیابیوں کو دور کرنے میں مصروف ہے۔

متعلقہ عنوان :