سعودی شہری کے یمنی قاتل کا سر قلم

بدھ 21 فروری 2018 10:30

جزان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2018ء) سعودی میں شہری کے یمنی قاتل کا سرقلم کر دیا گیا۔ سعودی اخبار کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ محمد صالح نامی یمنی نے سعودی شہری سلمان المالکی کو گلا گھونٹ کر قتل کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس نے قاتل کو گرفتار کرکے اسے عدالت کے سپرد کر دیا جہاں اس نے اقبال جرم کرتے ہوئے وقوعہ کی تفصیل سے آگاہ بھی کیا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر قاتل کے خلاف سزائے موت کا حکم صادر کر دیا۔ عدالتی حکم پر عملدرآمد کرتے ہوئے یمنی قاتل کا سرقلم کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :