پشاور زلمی کی دعوت پر پی ایس ایل میچز دیکھنے کیلئے شوکت خانم کینسر ہسپتال کے مریض بچے دبئی روانہ

بدھ 21 فروری 2018 09:00

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2018ء) پاکستان سپر لیگ کی دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کی دعوت پر پی ایس ایل میچز دیکھنے کیلئے شوکت خانم کینسر ہسپتال کے مریض بچے دبئی روانہ ہوگئے۔ تیرہ مریض بچے پشاور زلمی کے مہمان ہوں گے۔ پاکستان سپر لیگ کے میچز دیکھنے کیلئے شوکت خانم کینسر ہسپتال کے بچے دبئی روانہ ہو گئے۔

(جاری ہے)

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے ان مریض بچوں کو پی ایس ایل میچز دیکھنے کیلئے دبئی آنے کی دعوت دی تھی۔

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ پشاور زلمی فاؤنڈیشن کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے اس سال بھی شوکت خانم ہسپتال کے کینسر میں مبتلا ان بچوں کو کرکٹ دیکھنے کیلئے بلایا گیا ہے۔ ان بچوں کی دبئی آمد ہمارے لئے اعزاز اور حوصلے میں اضافے کا باعث ہوگی۔ پی ایس ایل ون میں پشاور زلمی نے آرمی پبلک سکول پشاور کے طلبا اور دوسرے ایڈیشن میں شوکت خانم ہسپتال کے بچوں کو پی ایس ایل دیکھنے کیلئے مدعو کیا تھا۔