پی ایس ایل تھری کے تیسرے ایڈیشن کو کامیاب بنانے کے لیے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی،نجم سیٹھی کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

بدھ 21 فروری 2018 09:00

پی ایس ایل تھری کے تیسرے ایڈیشن کو کامیاب بنانے کے لیے تمام انتظامات ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل تھری) کے تیسرے ایڈیشن کو کامیاب بنانے کے لیے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی پی ایس ایل کے دو کامیاب ایڈیشن منظم کیے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تمام فرنچائزز نے پی ایس ایل کے لیے رقم ادا کی ہے اور اس امید کا بھی اظہار کیا کہ لوگ میچوں سے لطف اندوز ہوں گے۔ انہوں نے مذید کہا کہ پی ایس ایل 2019ء کے میچز کا انعقاد پاکستان میں کرانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ چیرمین کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل نے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کی راہ ہموار کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل 2018ء کے بعد ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم پاکستان میں ایک سیریز کھیلے گی جبکہ ملایشیا میں پاکستان آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے ساتھ سیریز بھی کھیلے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں میچ فکسنگ کو روکنے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ اقدامات کرے گا۔