جرائم پیشہ عناصرکے خلاف سختی سے نمٹاجائے گا،ایس ڈی پی اوشانگلہ

بدھ 21 فروری 2018 00:00

الپوری۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2018ء) سب ڈویژنل پولیس افیسر شا نگلہ امجد علی خان نے کہا ہے کہ علاقے میں جرائم کے خاتمے کیلئے جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے گی اور ان کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا ،پولیس عوام کی جان مال کی محافظ ہے ، لیزان کمیٹیوں کا بنیادی مقصد پولیس اور عوام کے درمیان فاصلے کرنے ہیں، شانگلہ پولیس عوامی تعاون کے بغیر ادھوری ہیں ، علاقے میں عوامی تعاون کے بغیرجرائم پیشہ افراد کا خاتمہ ممکن نہیں ۔

وہ گزشتہ روز تھانہ کروڑہ کے حدود کے لیزان کمیٹیوں کے عہدیداران،علاقہ مشران، تاجر یونین کے نمائندوںاور پولیس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقعے پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شانگلہ پولیس عوام کے ساتھ اچھے تعلقات استوار کر رہے ہیں جس پر ہم اہلیان علاقہ مشران بے حد مشکور ہیں کیونکہ اب پولیس مکمل طور پر تبدیل ہوکر ایک کمیونٹی پولیس بن چکی ہیں ۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت نے محکمہ پولیس کے اس کمیٹیوں کو قانونی حیثیت دے کر واضح کیا ہے کہ پولیس اور عوام ایک ہی ساتھ ہیں شانگلہ کے عوام نے ہر مشکل وقت میں پولیس کے شانہ بشانہ رہیں اور ان کو کبھی بھی اکیلا نہیں چھوڑا ہیں۔ سب ڈویژنل پولیس افیسر امجد علی خان نے شرکاء پر واضح کیا کہ پولیس عوام کے محافظ ہے ہر ڈگر پر پولیس عوام کی حفاظت کیلئے کوشاں ہے اور یہ ہماری پولیس فورس کی زمہ داری ہے ۔

شانگلہ میں تعینات تمام پولیس جوان کا تعلق یہی علاقے سے ہیں وہ ہمارے اپنے ہیں کسی کا کسے کے ساتھ کوئی ذاتی عناد نہیں جس کی وجہ سے پولیس اور عوام میں مذید اعتماد بڑھ رہا ہیں اگر کوئی پولیس اہلکار اپنے فرائض منصبی سے غفلت برتنے کی کوشش کریں تو ہمارے دفتروں کے دروازے اپ کے لئے ہر وقت کھولے رہنگے کسی قسم کی شکایت کو بروقت ہمارے نوٹس میں لایا جائے ۔