ہیلتھ ایمپلائز سپریم کونسل کا ہیلتھ پروفیشنل الاونس کے حوالے سے اجلاس

بدھ 21 فروری 2018 00:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2018ء) ہیلتھ ایمپلائز سپریم کونسل کا ہیلتھ پروفیشنل الاونس کے حوالے سے اہم اجلاس خیبر ٹیچینگ ہسپتال پشاور میں منقعد ہوا۔جس کی صدارت سپریم کونسل کے صدر سمیع اللہ نے کی اجلاس میں صدر سمیع اللہ کے علاوہ چیئرمین نیاز محمد خلیل جنرل سیکرٹری ہمایون خلیل اور سپریم کونسل کے دیگر ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری ہمایون خلیل نے کہا کہ ہم کسی بھی احتجاج کا حصہ نہیں بنے گے انہوں نے کہا کہ ہمارا ہیلتھ پروفیشنل الاونس بہت جلد منظور ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

اجلاس سے چیئرمین نیاز محمد خلیل اور صدر سمیع اللہ نے بھی خطاب کیا انہوں نے ڈی جی ہیلتھ ایوب روز یوسفزئی اور سیکرٹری ہیلتھ عابد مجید کی کلاس فور ملازمین کے لئے ہیلتھ پروفیشنل الاونس کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ ڈی جی ہیلتھ اور سیکرٹری ہیلتھ بہت جلد ہیلتھ کے کلاس فور ملازمین کے لئے ہیلتھ پروفیشنل الاونس کی سمری وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خان خٹک کومنظوری کیلئے بیجوائے گے انہوں نے کہا کہ ہمیں وزیر اعلیٰ پرویز خان خٹک پر مکمل اعتماد ہے وہ غریب کلاس فورملازمین کو مایوس نہیں کرینگے اورانشا اللہ بہت جلد کلاس فور ملازمین بھی ہیلتھ کے دیگر ملازمین کی طرح ہیلتھ پروفیشنل الاونس لیینگے ۔