صوبائی حکومت نے کھیلوں کے فروغ اور ترویج کیلئے عملی اقدامات اٹھائے ہیں،وزیرکھیل

بدھ 21 فروری 2018 00:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2018ء) خیبر پختونخوا کے وزیر آبپاشی و کھیل محمود خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے صوبے میں کھیلوں کے فروغ اور ترویج کیلئے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو تعلیم ، روزگار اور صحت مند رہنے کیلئے کھیل کھود کے بہتر مواقع فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز قیوم سٹیڈیم پشاور میں نئے تعمیر شدہ پویلین کے افتتاح کے موقع پر میڈیاں کے نمائندوں سے بات چیت کیرتے ہوئے کیا۔ پی ٹی آئی کی چیئرمین عمران خان نے نئی تعمیر شدہ پویلین کا افتتاح کیا۔اس موقع پر صوبائی وزراء شاہ فرمان خان ، عاطف خان اور مشتاق احمد غنی کے علاوہ سپورٹس خیبر پختونخوا طارق خان ، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس جنید خان بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

محمود خان نے کہا کہ 164 ملین روپے کی لاگت سے قیوم سٹیڈیم پشاور میں پرانے پویلین کو تعمیر کیا گیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کیلئے تمام تر جدید سہولیات فراہم کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو نصاب سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کیلئے صوبائی حکومت نے تمام تحصیلوں کی سطح پر جدید سہولیات سے آراستہ سپورٹس گرائونڈ ز تعمیر کئے ہیںتا کہ وہ فارغ اوقات میں کھیل کھود میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔