آئندہ الیکشن میں مخالف پارٹیوں کو عوام مسترد کردیں گے،سپیکراسدقیصر

بدھ 21 فروری 2018 00:00

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2018ء) سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی اسدقیصرنے ٹھنڈ کوئی صوابی میں ایک بڑے شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے تاریخی جلسے میںعوام کی بھر پور شرکت نے ثابت کردیاہے کہ صوابی صرف اور صرف پاکستان تحریک انصاف کاہے اور 2018کے الیکشن میں باقی تمام پارٹیوں کو عوام مسترد کردیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ان کی دعاہے کہ اللہ انکو مزید موقع دے کہ وہ عوام کی مزید خدمت کریں اور ان کے حالات زندگی بدل دیں ۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواپرویز خان خٹک نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر ایم این اے عاقب اللہ خان ، فضل ودود خان، پی ٹی آئی کے سینٹ کے امید وار فیصل جاوید خان ،انورحقداد،میجر فدا حسین ،جاوید اقبال اور دیگر راہنمانے بھی خطا ب کیا ۔

متعلقہ عنوان :