جمرود: گانکو وائرس سے دو بہنیں جاں بحق، دو مزید متاثر

بدھ 21 فروری 2018 00:00

جمرود۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2018ء) جمرود خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرودکے ملحقہ گائوںگودر میں نجف خان جانی خیل نامی شخص کی دو بچیاں کانگووائرس کی وجہ سے جاں بحق جبکہ دو بچے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور منتقل منتقل کردئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نجف خان نامی شخص کے گھر میں بچوں کے ناک و منہ سے خون بہنا شروع ہوا جس پر انہیں حیات آباد میڈیکل کمپلکس منتقل کردیا گیا، خاندانی ذرائع کے مطابق ہسپتال ٹیسٹ ہونے کے بعد پتہ چلا کہ ان میں کانگو وائرس موجود ہے جسکی وجہ سے دو بچے جانبر نہ ہونے کے بعد چل بسے جبکہ دو تشویشناک حالت میں ابھی حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور میں زیر علاج ہیں یاد رہے کہ جمرود میں کانگوں وائرس کی وجہ سے کچھ عرصہ قبل ہاکی کے کھلاڑی وحید جاں بحق ہوئے جبکہ یہ جمرود میں دوسرا واقعہ ہے جس میں مزید دو بچے جاں بحق ہوئے ہیں تاہم ہسپتال زرائع نے واقعے کی تصدیق نہیں کی۔

متعلقہ عنوان :