سی پیک منصوبے سے بلوچستان کی تقدیر بدل جائے گی ، میرضیاء اللہ لانگو

منگل 20 فروری 2018 23:50

خالق آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2018ء) صوبائی مشیر خوراک میرضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ بلوچستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کر دیا گیا سی پیک منصوبے سے بلوچستان کی تقدیر بدل جائے گی اور بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے موقعے میسر ہونگے امن جرگہ سے صوبہ میں امن وامان کی صورتحال مزید بہتر ہوگی صوبہ کے قبائلی عمائدین امن وامان کی صورتحال میں اپنا موثر کردار ادا کریں تو صورتحال مزید بہتر رہے گی ان خیالات کا اظہار انہوںنے کوٹ لانگو خالق آباد میں مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ قلات اور خالق آباد میں ترقی کا سفر کردیا گیا اور خالق آباد کے زمینداروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کریں گے اور ہر حالت میں یہاں کے زمینداروں کے جو بنیادی مسائل ہیں ان کو ہر سطح اور ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے کیونکہ بلوچستان کا دارو مادار زراعت پر ہے اس لئے ہماری کوشش ہے کہ موجودہ حکومت زمینداروں کے مسائل کو حل کریں انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے سے بلوچستان میں ترقی آئے گی اور یہاں جو بیروزگاری پائی جاتی ہے ان بیروزگاری پر قابو پایا جائے گا بلوچستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کر دیا گیا سی پیک منصوبے سے بلوچستان کی تقدیر بدل جائے گی اور بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے موقعے میسر ہونگے امن جرگہ سے صوبہ میں امن وامان کی صورتحال مزید بہتر ہوگی صوبہ کے قبائلی عمائدین امن وامان کی صورتحال میں اپنا موثر کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :