این ٹی ایس کے 2015ء ٹیسٹ میں کامیاب امیدواروں کو ترجیحی بنیادوں پر روزگار فراہم کیا جائے،میر اسد اللہ بلوچ

منگل 20 فروری 2018 23:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2018ء)بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میر اسد اللہ بلوچ نے کہا ہے کہ نیشنل ٹیسٹنگ سروس کے تحت سال 2015ء میں ہونے ہوئے والے ٹیسٹ میں کامیاب امیدواروں کو ترجیحی بنیادوں پر روزگار فراہم کیا جائے این ٹی ایس امتحان پاس کرنے کے باوجود بھی بلوچستان کے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار نہ ملنا مثبت عمل نہیں این ٹی ایس کے سراپہ احتجاج امیدواروں کو روزگار کی فراہمی کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے آن لائن سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تین سال قبل بلوچستان کے مختلف اسکولوں میںاساتزہ کی خالی اسامیوںکو پر کرنے کے لئے این ٹی ایس کے تحت امتحان لیا گیا، مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ سال 2015میں این ٹی ایس ٹیسٹ پاس کرنے کے باوجود بھی انہیں روزگار فراہم نہیں کیا جا سکا جو کسی الیمہ سے کم نہیں انہوں نے کہا کہ اساتذہ کسی بھی معاشرے کو مثبت رہ پر گامزن کرنے میں میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں مگرآج بلوچستان میں اساتذہ کے مختلف کیڈر کی اسامیوںپر این ٹی ایس ٹیسٹ پاس کرنے والے بے روزگار اساتذہ روزگار کے حصول کے لئے سڑکوں پر سراپا احتجاج ہیں جو ناقبل تلافی نقصان ہے میر اسد اللہ بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوان پہلے ہی بے روز گاری کے باعث مشکلات سے دوچار ہیں ایسے میں اگر ان کی صلاحیتوں کو نظر انداز کرنے کا سلسہ جاری رہا تو وہ ایک بار بھر مایوسی کا شکار ہو جائیں گے جو نیک شگون نہیں ہوگا لہٰذا بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی مطالبہ کرتی ہے کہ این ٹی ایس پاس کرنے والے امیدواروں کو فوری طور پر خالی اسامیوں پر تعینات کیا جائے پارٹی ہر فورم پر ان امیدواروں کے حقوق کے تحفظ کی جدوجہد میں ان کا بھرپور ساتھ دے گی ۔