پنجاب میں عوام کو صحت کے متعلق معیاری سہولیات تمام سرکاری ہسپتالوں میں مہیا کی جارہی ہیں، ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) عبدالستار عیسانی کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان میں ہفتہ صحت کیمپ کے افتتاح کے موقع پر خطاب

منگل 20 فروری 2018 23:40

جہلم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے و یژن کے مطابق پنجاب میں عوام کو صحت کے متعلق معیاری سہولیات تمام سرکاری ہسپتالوں میں مہیا کی جارہی ہیں۔ پنڈدادنخان سمیت جہلم کے تمام تحصیل ہیڈ کوا ٹر ز ہسپتالوں اور دیگر بنیادی مراکز صحت اور دیہی مراکزصحت میں ہفتہ صحت کیمپس کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کے تحت پانچ بیماریوں اور دیگر فری ٹیسٹ کیا جا ررہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق شہر سمیت دور دراز دیہی علاقوں میں عوام کو صحت کی سہولیات سے آراستہ کرنا انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) عبدالستار عیسانی نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان میں ہفتہ صحت کیمپ کے افتتاح کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ صحت میلہ 24 فروری تک جاری رہے گا۔

اس سلسلے میں فری سکریننگ کیمپس کے ذریعے جہلم کے دیگر ہسپتالوں کی طرح تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال پنڈدادنخان میں مریض مستفید ہو سکیں گے ۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال ، ایم ایس ٹی ایچ کیو ڈاکٹر انعام اللہ جمالی موجود تھے ۔ڈی سی نے ہسپتال میں لگائے گئے سٹال جن میں پانچ مختلف بیماریوں شوگر،بلڈ پریشر، ہپا ٹائٹس بی اور سی،ایچ پی کے ٹیسٹ فری کیے جا رہے تھے انکامعائنہ کیا۔

انکا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے صحت ویژن کے مطابق پنجاب کو ہر قسم کی بیماریوں سے پاک کرنا اور اپنے عوام کو صحت کے متعلق تمام سہولتیں کی فراہمی کو یقینی بناناہماری ڈیوٹی میں شامل ہے ۔ افتتاح کے بعد ڈپٹی کمشنر کپٹن) ر ( عبدالستار عیسانی نے ہسپتال کا تفصیلی دورہ بھی کیا، مریضوں کے مسائل کو حل کروانے کے لئے عملی اقدامات کیے۔

متعلقہ عنوان :