خدا تک رسائی کیلئے دامن مصطفیؐ سے وابستگی ضروری ہے، علامہ محمد نواز

منگل 20 فروری 2018 23:40

گوجر خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) سابقہ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی گوجرخان ایم اے فاروق ملک (مرحوم) کے بہنوئی محمد بشیر وارثی (مرحوم) کی نویں برسی کے موقع پر محفل میلاد مصطفیؐ کا انعقاد گزشتہ روز الوارث ہائوس بھڈانہ میں ہوا محفل سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد نواز نے کہا کہ ذات خدا تک رسائی کیئے دامن مصطفیؐ سے وابستگی ضروری ہے انہوں نے امت مسلمہ پر زور دیا کہ قرآن پاک کی تلاوت وتعلیم کو اپنا شعار بنائیں یہی صحیفہ انقلاب ہے محفل کے اختتام پر پیر سید ریاض الحسن شاہ نے ملک کی سلامتی اور بشیر احمد وارثی کے درجات کی بلندی کیلئے دعا فرمائی۔