علم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی ، راجہ شوکت عز یز بھٹی

منگل 20 فروری 2018 23:40

گوجر خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) محبت امن ہے اور امن کا پیغام پاکستان ہمارا مذہب اسلام بھی ہمیں امن و آشتی کا درس دیتا ہے علم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی اور ہمیشہ مثبت اور جامع تبدیلی علم کے زریعے ہی ممکن ہے لیکن بدقسمتی سے ہمارے ملک میں علم کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک ہو رہا ہے گورنمنٹ کے تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ ملک میں شرح خواندگی میں اضافہ کے لیے نجی تعلیمی ادارے اپنا کردار ادا کر رہا ہے ہمارے بچے ہمارا مستقبل ہیں ان نونہالوں کی تعلیم و تربیت پر والدین اور اساتذہ خصوصی توجہ دیں ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ شوکت عز یز بھٹی نے ساہنگ میں بر ائیٹ فیوچر سکول میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حالات حاظرہ کے درپیش چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیے تعلیم کو جدید خطوط پر استوار کرنا وقت کا تقاضا ہے دیہی علاقوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں اگر یہاں کے طلبا ء و طالبات کو بھر پور مواقع میسر آ سکیں تو کوئی وجہ نہیں کہ یہاں کے طلبا ء و طالبات وطن عزیز کے لیے مثبت تبدیلی کا زریعہ نہ بن سکیں سکول کے پر نسپل محمد اعجاز نے خطاب کر تے ہو ئے کہا معیاری تعلیم کی طلباء کو فراہمی کے لیے اساتذہ اور والدین کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا یہ بچے ہمارا مستقبل اور قیمتی سرمایہ ہیں انہی نونہالوں نے کل ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالنی ہے آج ان پر توجہ دیں گے تو ہمارا کل تابناک ہو گا اس موقع پر راجہ شوکت عز یز بھٹی،راجہ سجاد سرور،سید حسنات شاہ، محبوب حسین، سکول ہذا کے چیف ایگزیکٹیو محمد اعجاز اور دیگر نے سالانہ امتحانات میں نمایاں پوزیشن کے حامل طلباء و طالبات اور سکول سٹاف میں انعامات تقسیم کیے ۔