چوتھی سالانہ پوٹھوہاری کانفرنس اور محفل مشاعرآج ہوگی

منگل 20 فروری 2018 23:40

گوجر خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) پوٹھوہاری ادبی سوسائٹی راولپنڈی کے زیر اہتمام مادری زبانوں کے عالمی دن کے موقع پر راولپنڈی آرٹس کونسل میں چوتھی سالانہ پوٹھوہاری کانفرنس اور محفل مشاعرہ آج بروز بدھ کو دوپہر 2بجے منعقد ہوگی،صدارت علی محمد فرشی کرینگے،پوٹھوہاری زبان و ادب کے حوالے سے یاسر محمود کیانی،ثاقب امام رضوی،شیراز طاہر،شاہد لطیف ہاشمی اور قمر عبداللہ مقالے پیش کرینگے۔

(جاری ہے)

کانفرنس اور محفل مشاعرہ میں شکور احسن،نعمان رزاق وڑائچ، فیصل عرفان سمیت خطہ پوٹھوہار کے معروف شعراء اور ادبی شخصیات شرکت کرینگی۔