پانچ روزہ سالانہ سبی میلہ مویشیاں واسپاں صوبہ بھر کی معیشت پر گہرے اثرات مرتب کرتا ہے،امسال سالانہ میلہ26فروری کے بجائے 28فروری کو انتہائی شایان شان طریقہ سے آغاز کیاجائے گا،جو 4مارچ تک جاری رہے گا،ڈپٹی کمشنر سبی محمد ذاکر ناصر

منگل 20 فروری 2018 23:30

سبی۔ 20فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء)ڈپٹی کمشنر سبی محمد ذاکر ناصر نے کہا ہے کہ پانچ روزہ سالانہ سبی میلہ مویشیاں واسپاں صوبہ بھر کی معیشت پر گہرئے اثرات مرتب کرتا ہے،امسال سالانہ میلہ26فروری کے بجائے 28فروری کو انتہائی شایان شان طریقہ سے آغاز کیاجائے گا،جو 4مارچ تک جاری رہے گا،سبی میلہ میں وزیر اعظم پاکستان، آرمی چیف پاکستان، اور صدر پاکستان سمیت اہم شخصیات کی آمد متوقع ہیں میلہ کے دوران سیکورٹی کے انتظامات کو فول پروف بنایا جائے گا،سرکاری عمارتوں اور دفاتر پر چراغاں صحت و صفائی کے نظام کو بھی بہتر بنایا جائے،میلہ میں ہارس اینڈ کیٹل شو ،سرکس،مویشی منڈی ،زرعی و صنعتی نمائش ،فلاور شو،آتش بازی اور ثقافتی پروگرامز پیش کیئے جائیں گے،مقامی فنکاروں،گلوکاروں اور شعراء کرام کو صلاحیات اجاگر کرنے کے مواقع فراہم کیئے جائیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبی پریس کلب کے صحافیوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں سبی پریس کلب کے چیئرمین میر محمد جان مری ،سرپرست اعلیٰ سلیم گشکوری ،سینئر نائب صدر ریاض ندیم نیازی ،نائب صدر ڈاکٹر قاسم شاہ،فنانس سیکرٹری ناشاد بلوچ،افضال رضا ،سعید الدین طارق ،رئیس یوسف ،جمال انس ،سمیت دیگر صحافیوں نے بھی شرکت کی اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سبی محمد ذاکر ناصر نے کہا کہ امسا ل پانچ روزہ سالانہ سبی میلہ مویشیاں و اسپاں جو26فروری سے منعقد ہونا تھا لیکن وی آئی پیزز کی متوقع شرکت کے باعث اب 28فروری سے لیکر 4مارچ تک منعقد ہوگاپانچ روزہ میلہ میں مویشی منڈی،سرکس شو،ثقافتی شوز ،طلباء و طالبات کے درمیان تقاریری ،کھیلوں کے مقابلوں کے علاوہ فلاور شو،مینا بازار،میوزیکل شو،آتش بازی،گھڑدوڑ،نیزہ بازی سمیت مقامی فنکاروں ،گلوکاروں اور شعراء و ادیبوں کو بھی اپنی صلاحیات اجاگر کرنے کاموقع بھی فراہم کیا جائے گا جبکہ سالانہ میلہ میں بلدیاتی کنونشن میں صوبہ بھر کے بلدیاتی نمائندوں کی شرکت کو بھی یقینی بنایا جائے گا اور ،بلدیاتی کنونشن میںشرکت بھی وی آئی پیزز کی آمد متوقع ہوگی انہوں نے تمام سرکاری محکموں کے آفیسرزسالانہ میلہ کی تیاریوں کا آغاز کردیں انہوںنے کہا کہ سبی میلے میں سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کیے جائینگے جبکہ صحت و صفائی کے نظام کو خصوصی طور پر بہتر بنایا جائیگا اور تمام سرکاری و غیر سرکاری عمارتوں کو چراغاں کیا جائیگا۔