سالانہ سبی میلہ مویشیاں و اسپاں زراعت کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے،ڈائریکٹر ..
تازہ ترین : 1

سالانہ سبی میلہ مویشیاں و اسپاں زراعت کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے،ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیع بلوچستان مسعود احمد بلوچ

سبی۔ 20فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 فروری2018ء) ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیع بلوچستان مسعود احمد بلوچ نے کہا ہے کہ سالانہ سبی میلہ مویشیاں و اسپاں زراعت کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے،زرعی و صنعتی نمائش ہمیشہ عوام کی توجہ کا مرکز رہا ہے،زرعی نمائش میں صوبہ بھرمیں پیدا ہونے والے پھل فروٹس ،سبزیات،اجناس سمیت متعارف کرائی جائیں گی،دور جدید کے مطابق زراعت کے شعبہ میں جدت کے مطابق کی جانے والی تبدیلیوں کے بارئے آگہی کی فراہمی کرنے میں سبی میلہ اہمیت کا حامل ہے ،زراعت کے شعبہ کو فروغ دیئے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے،،بلوچستان میں زراعت کے شعبہ میں اصلاحات لاکر کسانوں اور زمینداروں کو خوشحال کرنے کی پالیسی پر عملدرآمد کیا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سالانہ سبی میلہ مویشیاں و اسپاں2018کی تیاریوں کے سلسلے میں زرعی و صنعتی نمائش کی تزئین و آرائش کے حوالے سے زرعی آفیسران سے بات چیت میں کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں زراعت کے شعبہ میں دور جدید کے تقاضوں کے مطابق صوبے کے زمینداروں اور کسانوں میں زرعی پالیسیاں متعارف کرواکر صوبے کے کسانوں کے زرمبادلہ میں اضافہ کیا جارہا ہے سالانہ سبی میلہ میں زرعی و صنعتی نمائش نہ صرف سبی بلکہ صوبہ بھر کے زمینداروں اور کسانوں سنہری زرعی اصولوں کو متعارف کرواکر پیداوار میں اضافے کو یقینی بنایا جاسکتا ہے اور سبی میلہ زراعت کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے جس کی اہمیت و افادیت سے انحراف ممکن نہیں ہے انہوں نے کہا کہ امسال سبی میلہ 2018میں زرعی و صنعتی نمائش صوبہ بھرمیں پیدا ہونے والے موسمی پھلوں ،خشک فروٹس،سبزیات و زرعی اجناس میلہ میں شرکت کرنے والوں میں متعارف کرائے جائیں گے جبکہ صوبہ میں زراعت کے شعبہ میں ہونے والی مثبت تبدیلیوں اور جدت کو اپنانے کے حوالے سے بھی آگاہی فراہم کی جائے گی انہوں نے کہا کہ زراعت کا شعبہ کسان کے زرمبادلہ بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ پیداوار کی شرح میں اضافہ کیا جائے جس کے لیے زمینداروں اور کسانوں کو چاہیے کہ وہ محکمہ زراعت کے سنہری اصولوں کو اپنا کرپیداوار اور زرمبادلہ کو بڑھا سکتے ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 20/02/2018 - 23:30:15

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :