سالانہ سبی میلہ2018میں منعقدہ بلدیاتی کنونشن مقامی حکومتوں کو استحکام بخشنے میں اہم کردار ادا کرے گا،ڈائریکٹر ٹیکنیکل و ڈویلپمنٹ لوکل گورنمنٹ بلوچستان محمد اختر بلوچ

منگل 20 فروری 2018 23:30

سبی۔ 20فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) ڈائریکٹر ٹیکنیکل و ڈویلپمنٹ لوکل گورنمنٹ بلوچستان محمد اختر بلوچ نے کہا کہ سالانہ سبی میلہ2018میں منعقدہ بلدیاتی کنونشن مقامی حکومتوں کو استحکام بخشنے میں اہم کردار داکرئے گا،بلدیاتی کنونشن میں ڈپٹی کمشنر و چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی سبی میلہ کے ذریعے صوبہ بھر کے تمام چیئرمین اور وائس چیئرمین کو دعوت نامے جاری کردیئے گئے ہیں،صحت و صفائی اور ترقیاتی اسکیمات میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے ضلع کونسل کو30لاکھ روپے جبکہ میونسپل کمیٹی کو 25لاکھ روپے مشینری کی مد میں انعامات دیئے جائیںگے،پہلی مرتبہ صوبہ بھر کی635یونین کونسلوں میں20-20لاکھ روپے کی ترقیاتی اسکیمات دی گئی ہیں،لوکل گورنمنٹ 2010اجلت میں بنایا گیا مزید اصلاحات کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبی میلہ 2018کے سلسلے میں صحت و صفائی اور بلدیاتی کنونشن کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد صحافیوں سے بات چیت میں کیا ،انہوں نے کہا کہ سالانہ سبی میلہ 2018میں منعقدہ بلدیاتی کنونشن صوبے کی مقامی حکومتوں کو استحکام بخشنے اور نچلی سطح پر عوامی مسائل کی نشاندہی میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے سبی میلہ امسال دھوم اور روایتی انداز میں منایا جائے گا یقینا سبی میلہ ہماری معاشی ،ثقافتی اور تاریخی تمدن کا گہوارہ رہا ہے جس کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں ہے انہوں نے کہاکہ سبی میلہ میں منعقد ہونے والے بلدیاتی کنونشن میں صوبہ بھر کے چیئرمین اور وائس چیئرمین سمیت بلدیاتی نمائندوں کودعوت نامے بذریعہ ڈپٹی کمشنر چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی سبی میلہ 2018جاری کردیئے گئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ بلدیاتی کنونشن میں صوبہ بھر میںصحت و صفائی کے حوالے سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اور ترقیاتی اسکیمات کے حوالے سے پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے ضلع کونسل چیئرمین کو30لاکھ روپے جبکہ میونسپل کمیٹی کو 25لاکھ روپے انعامات کی شکل میں دیئے جائیں گے جسے بعدازاں متعلقہ چیئرمین اسے مشینریز کی مد میں خرچ کرکے مزید اپنی استعدادکار کو بڑھا سکیں،انہوں نے مزید کہا کہ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس2010اُجلت میں تیار کیا گیا تھا جس میں کافی اصلاحات ابھی تک رہتی ہیں بلدیاتی نمائندوں کو چاہیے کہ وہ اپنے اختیارات شہری علاقوں میں صحت و صفائی کو بہتر بنانے اور تجاوازات کے خاتمہ کے لیے استعمال کریں اسی طرح دیہی علاقوں کے نمائندئے بھی صحت و صفائی ،اسکولوں اور ڈسپینسریوںکی ناگفتبہ حالت کو بہتربنانے کے لیے برئوئے کار لائیں اگر مقامی سطح پر اختیارات کا کوئی احترام نہیں کرتا اور شنوائی نہیں ہوتی ہے تو اس ضمن میں وزیراعلیٰ ہائوس میں شکایت سیل بھی گزشتہ دو سالوں سے قائم ہے جہاں پر اعلیٰ حکام ایسی شکایات کا فوری ازالہ کرکے مقامی حکومتوں کے نظام کو مستحکم بنانے میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ترقیاتی اسکیمات کی تعمیر کے حوالے سے معیار اور مقدار پر کوئی سمجھوتہ قابل قبول نہیں ہوگا تاکہ عوام مقامی حکومتوں کی اسکیمات اور سروسز سے براہ راست استعفادہ حاصل کرسکیں۔