مرحوم ملک سرورخان کاکڑ اپنی ذات میں ایک انجمن تھے، زندگی بھر عوام کی بلارنگ ونسل خدمت کی ،تعصب سے بالاترہوکر بلوچستان کے عوام کے حقوق کے لیے آوازاٹھائی، سیکرٹری ٹرانسپورٹ عصمت اللہ خان کاکڑ ،عبدالمتین اخونذادہ کا برسی کی تقریب سے خطاب

منگل 20 فروری 2018 23:30

کوئٹہ۔ 20فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) سیاسی وسماجی رہنماؤں نے سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی ملک سرور خان کاکڑکی برسی پر انہیں خراج عقید ت پیش کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم ملک سرورخان کاکڑ اپنی ذات میں ایک انجمن تھے زندگی بھر عوام کی بلارنگ ونسل خدمت کی تعصب سے بالاترہوکر بلوچستان کے عوام کے حقوق کے لیے آوازاٹھائی اورصوبے کے بے شمار نوجوانوں کو روزگاردلایا ۔

ان خیالات کااظہارسیکرٹری ٹرانسپورٹ عصمت اللہ خان کاکڑ ،جماعت اسلامی کے سابق امیر عبدالمتین اخونذادہ،کوئٹہ چیمبرآف کامرس کے سابق صدر سردار موسیٰ خان،جمہوری وطن پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات نوراللہ وطن دوست ، حاجی عبدالقیوم کاکڑ ،بلال کاکڑاورعمران کاکڑ نے غزالی ویلفیئرسوسائٹی کے زیراہتمام منگل کو ملک سرورخان کاکڑ مرحوم کی دسویں برسی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہا کہ ملک سرورخان کاکڑ مرحو م نے سندھی ،پشتون ،بلوچ ،پنجابی ،سرائیکی عوام کی بلاامتیاز زندگی بھر کی خدمت کی ۔انہوںنے ایوان بالا سے لیکر بلوچستان اسمبلی میں تعصب سے بالاتر ہوکر صوبے کے حقوق کے لیے آواز اٹھائی ملک سرور خان کاکڑنے زندگی کے مختلف شعبوں خدمات سرانجام دی برسی کی تقریب سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے ملک سرورخان کاکڑ مرحوم کوزبردست انداز میں خراج عقیدت پیش کی ۔انہوںنے روزگار کے حوالے سے نہ صرف کاکڑ قوم بلکہ بلوچستان میں بننے و الے عوام کی بلاامتیاز خدمت کی جنہیں زندگی بھریا د رکھاجائے گا ۔تقریب کے آخر میں شرکاء میں لنگرتقسیم کیاگیا اورمرحوم کیلئے سرور خان کی ایصال ثواب کیلئے دعا کی۔