لیویز فورس بلوچستان کی شناخت اور ثقافت کا حصہ ہے جس نے اپنی شناخت اور ثقافت کو زندہ رکھنے کے لیئے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ،کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی

منگل 20 فروری 2018 23:30

خضدار۔ 20فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی ، ڈپٹی کمشنر خضدار مجیب الرحمان قمبرانی اور میئر خضدار میر عبدالرحیم کرد نے (ریجنل لیویز ٹریننگ سینٹر) خضدار میں لیویز فورس دربار سے خطاب کرتے کہا کہ لیویز فورس نے خضدار میں دیر پا امن کی بحالی میں بھر پور کردار ادا کرتے ہوئے نہ صرف فرائض منصبی کا حق ادا کیا بلکہ اپنی قبائلی روایات کا بھی پاس برقرار رکھا لیویز فورس ایک منظم اور مستعد فورس ہے جس نے دوران ڈیوٹی شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیئے ہر ممکن اقدامات کیئے کمشنر قلات نے کہا کہ لیویز فورس بلوچستان کی شناخت اور ثقافت کا حصہ ہے جس نے اپنی شناخت اور ثقافت کو زندہ رکھنے کے لیئے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا لیویز فورس نے اپنی انتھک محنت جرا ت و بہادری کی وجہ سے عوام کے دلوں میں بس گئی ہے اور عوام کا اعتماد اور حمایت بھی انہیں حاصل ہے یہی ان کے لیئے سب سے بڑا اعزاز اور تمغہ ہے اس موقع پر زونل ڈائریکٹر علی رضا کھوسہ ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خضدار عبدلقدوس اچکزئی ،اسسٹنٹ کمشنر خضدار حبیب ناصر تحصیلدار خضدار محمد اعظم باجوئی اور دیگر موجود تھے کمشنر قلات نے کہا کہ بلاشبہ لیویز نا مسائد حالات کے باوجود بھی نہ صرف امن و امان کی بحالی میں موثر کر دار ادا کر رہی ہے بلکہ قومی شاہراہوں پر گشت ،منشیات جیسی لعنت کے خاتمے ،اشتہاری ملزمان کی گرفتاری،اور سمگلنگ کی روک تھام میں نمایاں کار کردگی کا مظاہرہ کیا لیویز دربار سے ڈپٹی کمشنر خضدار مجیب الرحمان قمبرانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیویز فورس نے امن و امان کی بحالی کے لیئے گزشتہ پانچ سالوں سے پولیس اور ایف سی کے شانہ بشانہ ضلع خضدار میں ایک مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امن و امان بحال کے لیئے اپنی جانوں کا نذرانہ دیتے ہوئے لیویز فورس نے فرائض کی انجام دہی کے دوران لیویز کی انتیس جوانوں نے جام شہادت نوش کیا اور یہ ثابت کیا کہ وہ ملک و قوم کی خاطر اپنی جان و قربان کر سکتے ہیں لیکن دشمن کے سامنے سر نہیں جھکا سکتے ڈپٹی کمشنر نے گزشتہ تین سال کے دوران لیویز فورس کی کامیاب کارروائیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ خفیہ معلومات کی بنیاد پر لیویز فورس نے تین ہزار چار سو تہتر آپریشن کیئے اس دوران آٹھ سو اڑسٹھ اشتہاری پکڑے گئے اسی طرح منشیات کی روک تھام سمیت ریکارڈ کام کیاپندرہ سو بارہ کلو گرام چرس ،ساڑھے پانچ کلو گرام ہیروئن ، ایک ہزار ایک سو تینتیس گرام شیشہ ایک سو ساٹھ کلوگرام کرسٹل بھی مختلف چھاپوں کے دوران پکڑ لیئے اور متعدد ملزمان بھی گرفتار کر لئے گئے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر خضدار نے ضلع خضدار میں لیویز فورس کو درپیش مسائل کا بھی ذکر کیا اس موقع پر مئیر خضدار میر عبدالرحیم کرد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خضدار لیویز سر زمین جھالاوان کی شناخت بن گئی ہے لیویز فورس کی قربانیاں بھی لازوال ہیں اور خدمات بھی آج یہاں جب بھی کسی کو کوئی تکلیف ہوتی ہے تو سب سے پہلے نذریں لیویز فورس پر ہوتی ہیں خضدار لیویز کو جدید اور حالات کے مطابق جس پیمانے پر تربیت فراہم کرکے ایک منظم فورس بنا یا گیا ہے اس میں انتظامی افسران کی انتھک محنت قابل ستائش ہے انہوں نے کہا کہ میری لیویز کے حکام سے استدعا ہے کہ انہیں عوام نے جو مینڈیٹ دیا ہے اس کو برقرار رکھنے میں مزید محنت جا ری رکھیں اس موقع پر سلطان احمد شاہوانی ،لیویز رسالدار میر محمد ہاشم مینگل ،نائب تحصیلدار با غبانہ جاوید احمد اور دیگر اہلکاروں نے لیویز کو درپیش مسائل و مشکلات سے آگاہ کیاگیا تقریب کے اختتام پر مختلف اوقات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں میں تعریفی اسناد اور نقد انعامات بھی تقسیم کیئے گئے جب کہ سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کے خصوصی فنڈ سے فراہم کردہ مو ٹر سائکلیں بھی چیک پوسٹ انچارز میں تقسیم کئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :