وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی خصوصی ہدایت پر کمشنر نصیرآباد کی آفس میں کھلی کچہری کاانعقاد

منگل 20 فروری 2018 23:30

ڈیرہ مراد جمالی۔ 20فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی خصوصی ہدایت پر کمشنر نصیرآباد کی آفس میں کھلی کچہری کاانعقاد کیا گیا ،کھلی کچہری میں محکمہ پی ایچ ای،واپڈا،گیس پریشرمیں کمی ،گندگی کے ڈھیر سیوریج سسٹم ،زرعی پانی کی کمی ،ریونیو اوردیگر محکموں کے خلاف درخواستوں پر کمشنر نصیرآباد نے مسائل کے حل کے لئے آفیسران کو فوری احکامات جاری کرتے رہے، تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کی خصوصی ہدایت پر کمشنر نصیرآبادڈاکڑ محمد سعید جمالی کی سربراہی میں کمشنر آفیس ڈیرہ مرادجمالی میںکھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا کھلی کچہری میںکمشنر نصیرآباد ڈاکڑ محمد سعید جمالی اور ڈپٹی کمشنر نصیرآباد ڈاکڑ یاسر خان بازئی نے کھلی کچہری میں عوام سے درخواستیں وصول کیں اور درخواستوں پر فوری طور پر عملدآمد کرنے کے لئے فوری احکامات جاری کیئے کھلی کچہری میں ڈی آئی جی پولیس نصیرآبادنذیراحمد کرد،ایس ایس پی نصیرآباد محمد حسین لہڑی،ایکسین واپڈاعبدالسلام مینگل،چیف انجینئر پٹ فیڈر کینال عبدالستار لاکٹی،ایکسین پٹ فیڈر غلام سرور بنگلزئی،ایکسئین بی اینڈآرعلی اکبر لاشاری ،محمداکبر باروزئی ، ڈی ایچ او ڈاکڑعبدالمنان لاکٹی،ایم ایس سول ہسپتال ڈاکڑ محمود عمرانی،ڈی او ایجوکیشن فیض اللہ کاکڑسیکرٹری مارکیٹ کمیٹی محمداسلم لغاری ،ناظم جنگلات محمد امین مینگل،ڈویژنل ڈائریکٹرزراعت محمدصادق اچکزئی ،ڈپٹی ڈائریکٹر ایم ایم ڈی عبدالحمید پلال ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ غلام سرورعمرانی ،سمیت ضلع کے دیگرآفیسران نے بھی شرکت کی کھلی کچہری میں عوام نے بنیادی مشکلات اورمسائل کے متعلق تحریری درخواستیں جمع کرائیں کھلی کچہری میں شکایات کے انبارلگ گئے جبکہ بعض درخواستوں کے حل کے لئے کمشنر نصیرآباد محمد سعید عمرانی نے موقع پر ہی احکامات جاری کیئے کھلی کچہری کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کمشنرنصیرآباد ڈویڑن ڈاکٹر محمد سعید جمالی نے کہاکہ وزیراعلی بلوچستان کی ہدایت کے مطابق کھلی کچہری؂ کاانعقاد کیاگیا جہاں عوام کے جائز مسائل اورشکایات سنی گئیں انہوں نے کہاکہ حکومت کے اس اقدام سے عوام کے مقامی سطح پر ان کے مسائل میں کمی آئیگی اور سرکاری محکموں کی کارکردگی کے حوالے سے بھی آگاہی فراہم ہوگی انہوں نے آفیسران پرزوردیتے ہوے کہاکہ وہ حاکم نہیں بلکہ خادم بن کرعوام کی خدمت کو اولین ترجیہات دیں تاکہ عوام کی حوصلہ افزائی ہونے کے ساتھ ان کے مسائل حل ہوسکیں۔

متعلقہ عنوان :