نوشہرہ میں پہلا موبائل بُک شاپ قائم

منگل 20 فروری 2018 23:20

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خان خٹک کے آبائی ضلع نوشہرہ میں پہلا موبائل بُک شاپ قائم کردیا گیا ہے۔اس شاپ کا افتتاح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فضل حسین نے کیا ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ جمشید خان،ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر حریم ،عالم خان مینجر نیشنل بُک فائونڈیشن بھی ان کے ہمراہ تھے۔

اس موبائل بُک شاپ کا مقصد عوام کو کتب بینی کی طرف مائل کرنا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے آبائی ضلع میں اس نوعیت کی پہلی شاپ ہے جس سے تعلیمی اداروں بلخصوص کالج اور یونیورسٹیوں کے طلباء مستفید ہوسکے گے۔اس موقع پر طلباء نے بھی شرکت کی اور کتابوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ڈائریکٹر نیشنل بُک فائونڈیشن مراد علی مہمند نے کہا کہ اس نوعیت کی سہولیات صوبے کے دیگر اضلاع بشمول پشاور مردان،صوابی،چارسدہ،سوات،ملاکنڈ ،ڈی آئی خان،کرک اور بنوں کو بھی عنقریب دی جائے گی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوشہرہ کے عوام خاص کر طلباء کتب بینی کے شوقین ہیں اس لئے ضلعی انتظامیہ نے نیشنل بُک فائونڈیشن کے تعاون سے پہلا موبائل بُک شاپ نوشہرہ میں قائم کردیا ۔

متعلقہ عنوان :