ْمراکز صحت کی حالت زار بہتر بنانے کیلئے ایک کروڑ 75 لاکھ روپے کے آلات ضلعی حکومت کے حوالے

منگل 20 فروری 2018 23:20

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء)ضلع کونسل ہال پشاور میں ضلعی حکومت کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیاگیاجس میں ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان ‘ ضلع نائب ناظم سید قاسم علی شاہ ‘ ڈائریکٹر کوارڈنیشن صاحبزادہ محمد طارق ‘ہیلپنگ ہینڈ کے ڈائریکٹر شکیل احمد ‘ ڈی ایچ اوڈاکٹر گل محمد ‘الخدمت فائونڈیشن کے صدر و ڈسٹرکٹ ممبر خالدو قاص ‘ ہیلتھ کمیٹی کے چیئرمین شمس الباری ‘ ممبر عالمزیب خان ‘ضلع کونسل کے ڈسٹرکٹ ممبران ‘ افسران ‘ میڈیا کے نمائندوں اور دیگر نے شرکت کی تقریب میں غیر سرکاری تنظیم ہیلپنگ ہینڈ کی جانب سے ضلعی حکومت کو مراکز صحت کی حالت زار بہتر بنانے اور دوردراز علاقوں میں عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے ایک کروڑ 75 لاکھ روپے کے آلات ضلعی حکومت کے حوالے کئے گئے اس حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے ضلعی حکومت کو خطیر رقم کے آلات کی فراہمی پر ہیلپنگ ہینڈ کا شکریہ اداکیا اور کہاکہ غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے آلات کی فراہمی ضلعی حکومت پر اعتماد کی علامت ہے جس کی وجہ سے مراکز صحت کی حالت زار بہتر بناکر عوام کو انکی دہلیز پر صحت کے بہترین سہولیات فراہم کرنے میں مدد ملے گی انہوں نے مزید کہاکہ ضلع پشاور کے تمام مراکز صحت کو شمسی توانا ئی پر منتقل کئے جارہے ہیںجو کہ ایک انقلابی قدم ہے انہوں نے ضلعی حکومت کے ساتھ تعاون اور آلات کی فراہمی کے لئے الخدمت فائونڈیشن کے صدر خالد وقاص کی کوششوں کو سراہا انہوں نے دیگر فلاحی تنظیموں سے بھی ضلعی حکومت کے ساتھ معاونت کی اپیل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہیلپنگ ہینڈ کے ڈائریکٹر نے کہاکہ مراکز صحت کی حالت زار بہتربنانے کے بعد ضلع میں صاف پانی کی فراہمی اور اسکولوں کی حالت زار بہتر بنانے کیلئے بھی جلدہی اقدامات کا آغاز کیاجائیگا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الخدمت فائونڈیشن کے صدر خالد وقاص نے کہاکہ الخدمت فائونڈیشن کی جانب سے ضلعی حکومت کے ساتھ دیگر شعبوں میں بھی تعاون جاری رہے گا انہوں نے بھر پور سرپرستی پر ضلع ناظم کو خراج تحسین پیش کیا۔