ڈائریکٹرنیشنل بک فائونڈیشن کا سیٹھی ہائوس کا دورہ
تازہ ترین : 1

ڈائریکٹرنیشنل بک فائونڈیشن کا سیٹھی ہائوس کا دورہ

․ پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 فروری2018ء)ڈائریکٹر نیشنل بُک فائونڈیشن مراد علی مہمند نے قدیم سیٹھی ہائوس گور گھٹڑی کی عمارت کو محفوظ بنانے کے منصوبے کا دورہ کیا۔اس موقع پر آئی جی جیل خانہ جات شاہد اللہ خان،ایڈیشنل آئی جی جیل خانہ جات خالد عباس ،کوارڈینیٹر پی ایم آر یو عادل سعید صافی،اے سی چار باغ کاشف،توحید خان ڈائریکٹر اور سیکشن آفیسر ہوم ڈیپارٹمنٹ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈائریکٹر مراد علی مہمند نے متعلقہ ہائوس میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور سیٹھی ہائوس کی مرمت اور تحفظ فراہم کرنے پر صوبائی حکومت کے اقدامات کو سراہا ۔
وقت اشاعت : 20/02/2018 - 23:20:06

اس خبر پر آپ کی رائے‎