حکو مت کا اصل مقصد عوام کی خد مت کر نا ہے،عنایت اللہ

منگل 20 فروری 2018 23:20

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) خیبرپختونخوا کے سنئیر وزیر بلدیا ت و دیہی تر قی عنا یت اللہ نے کہا ہے کہ صو با ئی حکو مت نے پشا ور میں صا ف پا نی کی فرا ہمی، نکا سی آب اور سا لڈ ویسٹ کے متعدد منصو بوں پر تقریبا 2039 ملین روپے خر چ کئے ہیں جبکہ نکا سی آب، صفا ئی اور آبنو شی کے مزید کئی نئے منصو بوں پر 1373 ملین روپے خر چ ہو نگے جن سے شہر میں میو نسپل سر وسز کی صورتحا ل میں مزید بہتری آئیگی۔

اُنہو ں نے کہا کہ حکو مت کا اصل مقصد عوام کی خد مت کر نا ہے اور اسی جذ بے کے تحت تما م دستیا ب و سا ئل بر وئے کا ر لا ئے جا رہے ہیں۔ وہ پشا ور میں عوامی اجتما ع اور میڈ یا ہا ئے نما ئندوں سے با ت چیت کررہے تھے۔سنئیر وزیر نے کہا کہ اتحا دی حکو مت نے بلا امتیا ز عوام کی تر قی اور خو شحا لی کیلئے ہر ممکن اقدام اُٹھا ئے اور بھر پو ر انداز میں تر قیا تی عمل شرو ع کر رکھا ہے جس سے عوام کی محرومیو ں کا ازالہ ہو سکے گا۔

(جاری ہے)

تا ہم میو نسپل سروسز کو یقینی بنانے میں عوام اور متعلقہ حکا م کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ فلا ح و بہبود کیلئے شروع کئے گئے تمام ترقیاتی عمل میں اپنا اپنا کردار اچھے انداز میں ادا کریں تا کہ موجودہ صوبائی حکو مت کی اصلا حا ت سے حقیقی معنو ں میںعواممستفید ہو سکیں اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کو تا ہی یا غفلت کا مظا ہر ہ نہ ہو۔ عنا یت اللہ خا ن نے کہا کہ پا کستا ن کا مستقبل روشن ہے اور صو با ئی حکو مت کی طر ف سے کی گئی بلد یا ت اور دیگر تما م شعبو ں میں مثبت اصلا حا ت اور قا نو ن سا زی کے نما یا ں نتا ئج سا منے آرہے ہیں۔