معاشرتی تبدیلی کیلئے عوام کی تعاون ناگزیر ہے ،ڈی سی کوہستان

منگل 20 فروری 2018 23:20

شانگلہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء)ڈپٹی کمشنر لوئر کوہستان خدابخش نے کہا ہے کہ معاشرتی تبدیلی کیلئے عوام کی تعاون ناگزیر ہے ، کوہستان لوئر سمیت تمام علاقوں میں معاشرتی تبدیلی لانے کیلئے کاشاں ہے۔

(جاری ہے)

ڈی سی خدا بخش، پی پی پی رہنما ملک معشوق الرحمن ، مولانا کریم داد ، سکول پرنسپل اورنگزیب اور دیگر نے ہفتہ معاشرتی تبدیلی آگاہی مہم کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مہم کا مقصد علاقے کے لوگوں میں معاشرتی تبدیلی لانے کی آگاہی پیدا کرنی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ضلع لوئر کوہستان میں لڑکیوں کی تعلیم میں بھی بچیاں اب بھر پور حصہ لے رہی ہے جس کیلئے مقامی لوگوں کے ساتھ بھی بات چیت چل رہی ہے۔ انہوں نے شرکاء پر زور دیا کہ معاشرتی تبدیلی اور اُس کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کریں ۔ اس موقع پر تقریب میں موجود گرلز پرائمری سکول کی بچی کی تقریر پیش کرنے پر بھر پور حوصلہ افزائی کی گئی اور انہیں انعامات سے نوازا گیا۔