نوشہرہ کینٹ پولیس نے تین رکنی گروہ کوگرفتارکرلیا،مسروقہ سامان برآمد

منگل 20 فروری 2018 23:20

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) نوشہرہ کینٹ پولیس نے اسلحہ کی نوک پر شہری سے گاڑی ،نقدی اور دستاویزات چھیننے والا 03 رُکنی گروہ گرفتار کرلیا ۔ ابتدائی تفتیش میںملزمان نے اعتراف جرم کرلیا۔ ملزمان سے چھینی گئی موٹر کار اور اور دیگر سامان برآمد کرلیاگیا۔تفصیلات کے مطابق احسان اللہ ولد علائو الدین سکنہ پھندو روڈ پشاور نے نوشہرہ کینٹ پولیس کو رپوٹ درج کرواتے ہوئے بتا یا کہ میں پشاور میں اپنی الٹو موٹر کا ر نمبر LHY/8311 لاہور پر ٹیکسی کے زریعے محنت مزدوری کرتا ہوں ۔

رات کو تین معلوم جوان العمر لڑکوں نے میری موٹر کار نوشہرہ جانے کے لیے بُک کرا دی۔ادھی رات کے قریب جب ہم فاروق شیخ سٹیڈیم نوشہرہ کینٹ گیٹ سے داخل ہوئے تو انھوں نے اسلحہ کی نوک پر زبردستی مجھ سے موٹر کار ،نقدی،موبائل فونز اور دستاویزات چھین لی اور فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

چنانچہ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او نوشہر ہ قاسم علی نے ائے ایس پی کینٹ سرکل اویس شفیق کی سربراہی میں ایس ایچ ائو تھانہ نوشہرہ کینٹ انسپکٹر فضل شیر خان پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی تفتیشی ٹیم نے انٹیلی جنس اطلاع پر لال کرتی پھاٹک نوشہرہ کینٹ میں ناکہ بندی پر ایک مشکوک الٹو موٹر کار کو رکنے کا اشارہ کیا مگرموٹر کار میں سوار افراد نے گاڑی بھگا دی گئی ۔

پولیس نے موٹرکار کا تعاقب کرتے ہوئے اس کوروکنے پر مجبور کردیا۔ گاڑی میں سوار افراد ارسلان ولد جاوید اختر سکنہ حکیم آباد،حارث ولد محمد عارف سکنہ نوشہرہ کینٹ ،اسماعیل ولد ریاض سکنہ حکیم آباد نوشہرہ کینٹ سے پوچھ گچھ پرتسلی بخش جواب نہ دیتے ہوئے تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ اور موٹر کار بھی قبضے میں لے لی۔ابتدائی تفتیش کرنے پر ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے تمام حقائق اُگل دیے ۔ملزمان کی نشان دہی پر لوٹی گئی نقدی ،موبائل فونزاور دستاویزات بھی پولیس نے برآمد کرلی گئی جبکہ واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی قبضہ میں لے لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :