عائشہ گلالئی نے قانونی چارہ جوئی کرنے پر ن لیگ کو بھی جوابی دھمکی دے ڈالی

muhammad ali محمد علی منگل 20 فروری 2018 23:03

عائشہ گلالئی نے قانونی چارہ جوئی کرنے پر ن لیگ کو بھی جوابی دھمکی دے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 فروری2018ء) عائشہ گلالئی نے قانونی چارہ جوئی کرنے پر ن لیگ کو بھی جوابی دھمکی دے ڈالی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی جانب سے قانونی چارہ جوئی کے اعلان پر تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ن لیگ نے فوج اور عدلیہ کیخلاف بیانات دینے پر انہیں اور ان کے والد کو بھی سینیٹ کا ٹکٹ دینے کی پیشن گوئی کی تھی۔

عائشہ گلالئی کا کہنا ہے کہ ن لیگ اگر ان کیخلاف قانونی چارہ جوئی کرنا چاہتی ہے تو شوق سے کرے وہ ڈرنے والی نہیں ہیں۔ ن لیگ نے قانونی چارہ جوئی کی تو وہ عدالت جا کر ن لیگ کیساتھ طے پانے والے معاملات کی تفصیلات منظر عام پر لے آئیں گی۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل ن لیگ نے عائشہ گلالئی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ان کیخلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا اعلان کیا تھا۔