کراچی،تیز رفتار ٹرک کی موٹرسائیکل کو ٹکر،ایک شخص جاں بحق، تین زخمی

منگل 20 فروری 2018 23:07

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) کراچی کے علاقے آئی سی آئی پل کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل کو ٹکرماردی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آئی سی آئی پل کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا جس سے ایک شخص جاں بحق اور خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ ڈرائیور کو گرفتار کرنے کی کوشش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :