انسداد پولیو مہم شروع، شہر میں23 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے

منگل 20 فروری 2018 23:07

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) رواں برس کی دوسری انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی ہے مہم جمعہ تک جاری رہے گی۔شہر میں رواں برس کی دوسری انسداد پولیو مہم شروع ہو گئی ہے جو 23 فروری تک جاری رہے گی ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق کراچی سمیت صوبے میں چلائی جانیوالی انسداد پولیو مہم میں5سال کی6.3ملین بچوں کو حفاظتی خوراک پلائی جائے گی کراچی میں23لاکھ بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلائیں جائیں گے۔

(جاری ہے)

انسداد پولیو مہم میں صوبے بھر سے 56 ہزار ٹیمیں مجموعی طور پر حصہ لیں گی جبکہ 12 ہزار ٹیمیں کراچی میں فرائض سر انجام دیں گی،انسداد پولیو مہم کے دوران شہر کی سکیوریٹی کے لیی5ہزار سیکیورٹی اہلکار اپنے فرائض سر انجام دیں گے۔

متعلقہ عنوان :