وزیر اعلیٰ سندھ نے محمد ایاز سومرو کی ہسپتال جاکر عیادت کی

منگل 20 فروری 2018 23:07

وزیر اعلیٰ سندھ نے محمد ایاز سومرو کی ہسپتال جاکر عیادت کی
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے رکن قومی اسمبلی محمد ایاز سومرو سے این آئی سی وی ڈی جاکر ان کی عیادت اور خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء اور ممبر قومی اسمبلی محمد ایاز سومرو کارڈیو اسپتال(این آئی سی وی ڈی) میں زیر علاج ہیں اور وہ گذشتہ چند دنوں سے علیل ہیں۔

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سابق صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے ایاز سومرو سے فون پر ان کی خیریت دریافت کی۔ علاوہ ازیں قومی اسمبلی میں قائد حزب ِاختلاف خورشید احمد شاہ،پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھڑو، پیپلز پارٹی رہنماء ڈاکٹر عبد القیوم سومرو اور امتیاز احمد شیخ نے بھی ایاز سومرو کی عیادت کی۔

متعلقہ عنوان :