الیکشن کمیشن نے چاروں صوبوں سے سینٹ کے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی

منگل 20 فروری 2018 23:07

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) الیکشن کمیشن نے چاروں صوبوں سے سینٹ کے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی۔ 46 نشستوں پر 105 امیدوار مدمقابل ہیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری حتمی فہرست کے مطابق پنجاب سی7 جنرل نشستوں پر 10 دو ٹیکنو کریٹ نشتوں پر 5۔ دو خواتین نشتوں پر 3 اور ایک اقلیتی نشست پر دو امیدوار مدمقابل ہیں۔

سندھ سے 7 جنرل نشستوں پر 18۔

(جاری ہے)

دو ٹیکنو کریٹ وعلما نشستوں پر 6 خوتین کی دو نشستوں پر 6 اور ایک اقلیتی نشست پر 3 امیدوار میدان میں ہیں۔ خیبر پختونخوا میں 7 جنرل نشستوں پر 14۔ دو خواتین نشستوں پر 8 اور 2 ٹیکنو کریٹ اور علما ء کی نشستوں پر 5 امیدوار مدمقابل ہیں۔ بلوچستان سے 7 جنرل نشستوں پر 15، دو ٹیکنو کریٹ و علما کی نشستوں پر 4 اور دو خواتین نشستوں پر 6 امیدواروں میں مقابلہ ہے۔ صوبوں سے 46 اسلام آباد سے 2 اور فاٹا سے 4 سینیٹروں کا انتخاب 3 مارچ کو ہوگا۔

متعلقہ عنوان :