وزیراعظم کی زیرصدارت توانائی کی طلب ورسد سے متعلق اجلاس

صارفین کو بلاتعطل بجلی فراہمی کیلئے جامع منصوبہ تیار کیا جائے،شاہد خاقان عباسی

منگل 20 فروری 2018 23:07

وزیراعظم کی زیرصدارت توانائی کی طلب ورسد سے متعلق اجلاس
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ صارفین کو بلاتعطل بجلی فراہمی کیلئے جامع منصوبہ تیار کیا جائے۔

(جاری ہے)

منگل کو وزیراعظم کی زیرصدارت آئندہ مہینوں میں توانائی کی طلب ورسد سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر توانائی سردار اویس احمد لغاری اور وزارت کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیراعظم کو جولائی تک بجلی کی متوقع طلب اورپیداوار کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، وزیراعظم نے متعلقہ محکموں کے درمیان بہتر رابطوں کی ہدایت کی۔