وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس،اجلاس میں افغان مہاجرین کی واپسی کے معاملے پر تفصیلی غور ،افغان مہاجرین کو رضا کارانہ واپسی کے لیے حکومت ہر ممکن سہولت دیگی، مہاجرین کے معاملے پر مختلف سفارشات پر غور ،کابینہ نے ٹیرف میں اضافے کے لیے نیپرا کی تجویز مسترد کر دی،

چیئرمین ایرا کے عہدے کا اضافی چارج دینے کی منظوری ،پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے ایگزیکٹو ممبر کی تعیناتی کی منظوری ، پاکستان اوریجن کارڈ کے لیے قواعدو ضوابط کی منظوری ،اجلاس میں سٹیل ملز کی زمین لیز پر دینے کیلئے وزیر نجکاری کی سربراہی میںکمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ

منگل 20 فروری 2018 23:07

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس،اجلاس ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) وفاقی کابینہ نے افغان مہاجرین کو رضا کارانہ واپسی کے لیے حکومت کی ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کااعادہ کرتے ہوئے عالمی برادری پرزوردیاہے کہ وہ افغان مہاجرین کی پرامن واپسی اور بحالی کیلئے اپنی ذمہ داری پوری کرے ، اس امرکااعادہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت منگل کو ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا جس میں کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے فیصلوں کے علاوہ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی بھی توثیق کی گئی ۔

اجلاس میں افغان مہاجرین کی واپسی کے معاملے پر تفصیلی غور کیا گیا ،افغان مہاجرین کو رضا کارانہ واپسی کے لیے حکومت ہر ممکن سہولت دیگی،اجلاس میں افغان مہاجرین کے معاملے کے حوالے سے مختلف سفارشات پر غور کیا گیا ،عالمی برادری افغان مہاجرین کی واپسی اور بحالی کیلئے اپنی ذمہ داری پوری کرے۔

(جاری ہے)

نیو اسلام آباد ائر پورٹ کا نام تجویز کرنے کے لیے قائم کمیٹی کی رپورٹ کابینہ کو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ،کابینہ ارکان نام پر اتفاق کے لیے رپورٹ کی سفارشات کا جائزہ لیں گے ۔

کابینہ نے ٹیرف میں اضافے کے لیے نیپرا کی تجویز مسترد کر دی ،وفاقی کابینہ میں پاور ٹیرف کی موجودہ سطح برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ۔اجلاس میں سوئی سدرن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ناموں کی بھی منظوری دی گئی ۔اجلاس میں ایکسپورٹ پراسیسنگ زونز اتھارٹی کے بی او ڈی کی تشکیل نو کی بھی منظوری دی گئی ،وفاقی کابینہ نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کے جنرل منیجر انجینئرنگ کی تعیناتی کی منظوری ،وفاقی کابینہ کی چیئرمین ایرا کے عہدے کا اضافی چارج دینے کی بھی منظوری ،پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے ایگزیکٹو ممبر کی تعیناتی کی بھی منظوری ،کابینہ کی پاکستان اوریجن کارڈ کے لیے قواعدو ضوابط کی بھی منظوری دی گئی ۔

اجلاس میں سٹیل ملز کی زمین لیز پر دینے کیلئے وزیر نجکاری کی سربراہی میںکمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیاگیا ۔