کراچی جیل میں اپنی بیٹی کی شادی منعقد کروانے والے قیدی کے حوالے سے حیران کن انکشافات منظر عام پر آگئے

محمد راشد قیدی تو ہے مگر قتل خطا کا،والدہ کی ایمبولینس کو راستہ نہ دینے والے سے ہاتھا پائی میں کار سوار کو انجانے میں مار ڈالا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 20 فروری 2018 22:54

کراچی جیل میں اپنی بیٹی کی شادی منعقد کروانے والے قیدی کے حوالے سے حیران ..
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 20 فروری 2018ء ):کراچی جیل میں اپنی بیٹی کی شادی منعقد کروانے والے قیدی کے حوالے سے حیران کن انکشافات منظر عام پر آگئے۔محمد راشد قیدی تو ہے مگر قتل خطا کا۔گزشتہ سال والدہ کی ایمبولینس کو راستہ نہ دینے والے سے ہاتھا پائی میں کار سوار کو انجانے میں مار ڈالا۔پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے محمد راشد کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ملیر جیل میں شادی کی ایک انوکھی تقریب منعقد کروائی گئی تھی ۔جس میں پولیس حکام سمیت جیل کے قیدیوں نے شرکت کی اور نو بیاہتا جوڑے کو دعاوں سے نوازا۔کراچی جیل میں اپنی بیٹی کی شادی منعقد کروانے والے قیدی محمد راشد کے حوالے سے حیران کن انکشافات منظر عام پر آگئے۔محمد راشد قیدی تو ہے مگر قتل خطا کا۔

(جاری ہے)

گزشتہ سال محمد ارشد کی والدہ کی طبیعت خراب ہوئی تو وہ ایمبولینس میں اپنی والدہ کو لے کر ہسپتال جانے لگا۔

راستے میں سائرن کے باوجود امتیاز نامی کار سوار نے ایمبولینس کو راستہ نہ دیا جس پر محمد راشد ،امتیاز سے الجھ پڑا اور بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔اس اثنا میں امتیاز سر میں چوٹ کھا کر گرا ۔کچھ روز کومے میں رہا اور آخر کار انتقال کر گیا جس پر پولیس نے محمد راشد کے خلاف قتل خطا کی بجائے قتل کا مقدمہ درج کر کے محمد راشد کو گرفتار کرلیا اور محمد راشد تا حال اپنے اس غلطی کی سزا کاٹ رہا ہے۔
کراچی جیل میں اپنی بیٹی کی شادی منعقد کروانے والے قیدی کے حوالے سے حیران ..