کرپشن کیخلاف جہاد معاشرے کے تمام طبقات کی اجتماعی ذمہ داری ہے، محمد حسنین

منگل 20 فروری 2018 22:42

ساہیوال۔20 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) ڈائریکٹر نیب لاہور سید محمد حسنین نے کہا ہے کہ کرپشن کیخلاف جہاد معاشرے کے تمام طبقات کی اجتماعی ذمہ داری ہے ،افسران اپنے اپنے محکموں میں کرپشن کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات کریں تا کہ عوام کا سرکاری اداروں پر اعتماد مزید بڑھے ،یہ بات انہو ںنے ضلع کونسل ہال میں آگاہی مہم نیب 2018ئکے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کے دوران کہی،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شوکت علی کھچی ‘اے ڈی سی جنرل خاور شہزاد ‘ڈپٹی ڈائریکٹر نیب حسین علی سکھیراسمیت تمام ضلعی افسران بھی موجود تھے،سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شوکت علی کھچی نے کہا کہ معاشرے کو بہتر کرنے میں ہمیں نیب کے ساتھ بھر پور تعاون کرنا چاہیے، انہوں نے کہا کہ ہم سب ملکراس جہاد میں حصہ لیںاور کرپشن کے اس ناسور کو جڑسے اکھاڑ پھینکیں گے ، اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹر نیب حسین علی سکھیرا نے نیب آرڈیننس اور محکمانہ کارکردگی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی،سیمینار میںڈائریکٹر نیب لاہور نے ضلعی افسران کے سوالا ت کے تفصیلی جوابات دیئے ،آخر میں انہو ںنے ڈپٹی کمشنر شوکت علی کھچی کو سوینیربھی پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :