لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن ٹربیونل ساہیوال کی یونین کونسل 12کافیصلہ معطل کردیا

منگل 20 فروری 2018 22:42

ساہیوال۔20 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) لاہور ہائیکورٹ لاہور کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے الیکشن ٹربیونل ساہیوال کی یونین کونسل 12کے فیصلے کو معطل کردیا، یونین کونسل 12 فرید ٹائون کے انتخابات میں چوہدری ساجد نعیم ہیپی جیت کر چیئرمین منتخب ہو ئے تھے جس کے بعد وہ میونسپل کارپوریشن ساہیوال کے ڈپٹی میئر منتخب ہو ئے ، یونین کونسل کے انتخابات میں ان کے مدمقابل چوہدری اکرام الحق نے الیکشن ٹربیونل ساہیوال ڈویژن میں پٹیشن دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا تھا کہ انہیں دھاندلی کے ذریعے ہرایاگیا اور الیکشن ٹربیونل نے الیکشن کالعدم قرار دیدیا تھا جس پر چوہدری ساجد نعیم ہیپی نے لاہور ہائیکورٹ میں اپیل کی اور جسٹس عابد عزیز شیخ نے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کو معطل کرتے ہوئے دوسرے فریق کو نوٹس کرنے کا حکم دیا ہے۔