شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی نے سپریم کورٹ میں ازخود نوٹس کیس کے عدالتی فیصلے پرنظرثانی کیلئے اپیل دائر کر دی

منگل 20 فروری 2018 22:32

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) سپریم کورٹ میں شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی نے ازخود نوٹس کیس کے عدالتی فیصلے پرنظرثانی کیلئے اپیل دائر کرتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ کیس کی سماعت کے دوران شاہ رٴْخ جتوئی کو شفاف ٹرائل کا موقع فراہم نہیں کیا گیا اس لئے استدعاہے کہ عدالتی فیصلہ پرنظرثانی کی جائے ،منگل کو ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ کے توسط سے دائراپیل میں موقف اپنایا گیاہے کہ شاہ زیب قتل کیس کسی منصوبہ بندی کا نتیجہ نہیں بلکہ یہ واقعہ فوری ا شتعال کا باعث ہے لیکن اس کیس میں انسداد دہشتگردی کی دفعات کوشامل کرکے ملزمان کی گرفتاری کا حکم فوجداری قوانین میں طے شدہ اصولوں کے منافی ہے، اپیل میں کہا گیاہے کہ شاہ زیب قتل کیس میں دہشتگردی کی دفعات نہیں لگائی جا سکتیں، اس لئے استدعاہے کہ یکم فروری کو دیئے گئے از خود نوٹس کیس کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے۔