موجودہ حکومت اور اسمبلیوں کی مدت میں توسیع کیے جانے کا امکان
تازہ ترین : 1

موجودہ حکومت اور اسمبلیوں کی مدت میں توسیع کیے جانے کا امکان

موجودہ حکومت اور اسمبلیوں کی مدت میں توسیع کیے جانے کا امکان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 فروری2018ء) موجودہ حکومت اور اسمبلیوں کی مدت میں توسیع کیے جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آئندہ عام انتخابات وقت پر ہوں گے۔ انہیں امید ہے کہ 31جولائی سے قبل عام انتخابات ہوسکتے ہیں۔ تاہم مخصوص حالات میں اسمبلیوں کی مدت ایک سال تک کیلئے بڑھائی بھی جاسکتی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اسمبلیوں کی مدت ایک سال بڑھانے کیلئے آئین میں شق موجود ہے ۔ اگر ضرورت پڑی تو اس حوالے سے غور کیا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ موجودہ اسمبلیوں کی مدت رواں برس جون کے ماہ میں ختم ہو جائے گی۔ جبکہ کچھ عرصہ سے یہ قیاس آرائیاں بھی جاری ہیں کہ ملک میں رواں برس عام انتخابات نہیں ہوں گی اور قائم کی گئی عبوری حکومت طویل عرصے تک قائم رہ سکتی ہے۔ تاہم اب وزیراعظم کے تازہ ترین بیان نے ایک نئی ہی بحث چھیڑ دی ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 20/02/2018 - 22:22:58

اس خبر پر آپ کی رائے‎