پنجاب بار کونسل کا عدالتوں میں سیکیورٹی انتظامات کے خلاف کل ہڑتال کا اعلان

منگل 20 فروری 2018 22:25

لاہور۔20 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) پنجاب بار کونسل نے عدالتوں میں ناقص سیکورٹی انتظامات کے خلاف کل بروز بدھ ہڑتال کا اعلان کردیا۔ لاہور بار کونسل کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق پنجاب کی عدالتوں میں وکلاء لاہور سیشن کورٹ میں واقعہ اور عدالتوں کی ناقص سیکورٹی انتظامات کے خلاف بطور احتجاج عدالتوں میں پیش نہیں ہونگی. وکلاء عدالتوں کا بائیکاٹ کر ینگے اور وکلاء بارز کی جانب سے مذمتی اجلاس منعقد کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

وکلاء وکلاء رہنمائوں ، شفقت چوہان، رمضان چوہدری، پیر مسعود چشتی، عامر شاہین ملک، آفتاب باجوہ مدثر چوہدری، عمران نارو ایڈووکیٹ سمیت دیگر وکلاء نے سیشن کورٹ میں ایک وکیل کی طرف سے فائرنگ کر نے اور اس کے نتیجے میں وکلاء کے قتل کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ماہ کے دوران یہ دوسرا واقعہ ہے، جس عدالتوں کی ناقص سیکورٹی انتظامات کی قلعی کھل گئی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پنجاب بھر میں عدالتوں کی فل پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے خاطر خواہ انتظامات کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :