بھارت کا جنگی جنون انتہا پر

بھارت نے اگنی 2 بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 20 فروری 2018 22:03

بھارت کا جنگی جنون انتہا پر
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 20 فروری 2018ء ):بھارت کا جنگی جنون انتہا پر پہنچ گیا۔ بھارت نے اگنی 2 بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق غربت اور مفلسی میں پستی عوام کے وطن بھارت کا جنگی جنون انتہاء کو چھونے لگا۔ اپنے عوام کی غربت و بدحالی کے قطع نظر بھارت دنیا پر حکمرانی کے خواب دیکھنے میں مست ہے اور اسلحے کی دوڑ میں دنیا بھر سے آگے نکلنے کی فکر میں رہتا ہے۔

(جاری ہے)

تازہ ترین صورتحال کے مطابق بیلسٹک میزائل اگنی 2 کا تجربہ کیا ہے، یہ تجربہ بھارتی ریاست اڑیسہ کے جزیرے اے پی جے عبدالکلام آئی لینڈ میں کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ اگنی بیلسٹک میزائل 2 ہزارکلومیٹر دُور تک اپنے ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے اور اس کی زیادہ سے زیادہ حد کو 3 ہزار کلومیٹر تک لایا جاسکتا ہے، زمین سے زمین پر مار کرنے والا یہ میزائل ایک ٹن تک روایتی اور جوہری وارہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔