چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمودحیات نے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ،پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے استقبال کیا

منگل 20 فروری 2018 22:13

چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمودحیات نے ائیر ہیڈ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمودحیات نے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ انکی آمد پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے ان کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں دونوں سربراہان نے ملاقات میں پیشہ ورانہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ ء خیال کیا ۔ ائیر چیف نے پاک فضائیہ کے جاری منصوبہ جات پر روشنی ڈالی۔چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے پاک فضائیہ کے افسران اور ائیر مین کے جذبے کی تعریف کی اور پاک فضائیہ کی جنگی استعداد پر اطمینان کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :