Live Updates

عمران خان کے ایک مداح نے انکی اہلیہ بشری بی بی کیلئے بیش قیمتی تحفہ خرید لیا

منگل 20 فروری 2018 22:13

عمران خان کے ایک مداح نے انکی اہلیہ بشری بی بی کیلئے بیش قیمتی تحفہ ..
بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2018ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ایک مداح نے ان کی اہلیہ بشری بی بی کیلئے ہیرے کی انگوٹھی خریدی ہے جو وہ انہیںدینے کا خواہشمند ہے۔بلال احمد بودلا کا تعلق بہاولپور سے ہے۔نجی میڈیا سے گفتگو میں بلال احمد کا کہنا تھا کہ صرف عمران خان ہی پاکستان کے واحد سیاسی رہنما ہیں جو ملک کی ترقی کیلئے کچھ کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان میں رہنے والے تمام لوگوں کو عمران خان کی شادی کی خوشی میں اپنا حصہ ڈالنا چاہیے۔ شادی کرنا عمران خان کا ذاتی فیصلہ ہے اور مجھے امید ہے کہ وہ اس سے خوش ہونگے۔بلال احمد بودلا کا کہنا تھا کہ ہمارا مذہب اگر عمران خان کو شادی کرنے کی اجازت دیتا ہے تو اس اہم فیصلے پر تنقید کرنا میری سمجھ سے باہر ہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین کے مداح نے بتایا کہ وہ اپنے لیڈر کی نئی اہلیہ کو ہیرے کی انگوٹھی کا تحفہ دینے کیلئے بیتاب ہے جسے وہ جہانگیر ترین کے ذریعے پہنچانے کی کوشش کرے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :