عدلیہ پر حملے یا بلیک میل کرنے کے اقدامات برداشت نہیں کرینگے‘ بلاول بھٹو

شریف برادران جھوٹ اور منافقت کے کھیل کے ماہر ہیں،بینظیر ،آصف زرداری کیخلاف ججوں کو فیصلے ڈکٹیٹ کراتے رہے

منگل 20 فروری 2018 22:11

عدلیہ پر حملے یا بلیک میل کرنے کے اقدامات برداشت نہیں کرینگے‘ بلاول ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شریف برادران جھوٹ اور منافقت کے کھیل کے ماہر ہیں،شریف برادران بینظیر بھٹو اور آصف علی زرداری کے خلاف ججوں کو فیصلے ڈکٹیٹ کراتے رہے اور شریف برادران ایک بار پھرعدلیہ کو فیصلے ڈکٹیٹ کرانا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کو اندازہ نہیں کہ پاکستان بدل چکا ہے اور ہم شریف برادران کو ایسا کرنے نہیں دیں گے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاناما کیس کی سماعت کے دوران ججوں کو بلیک میل کیا جاتا رہا اور شریف برادران کرپشن کے عالمی اسکینڈل کو اپنے خلاف سازش قرار دیکر ججوں پر دبا ڈالتے رہے۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ پر اس طرح کے حملے یا بلیک میل کرنے کے اقدامات برداشت نہیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :