ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال نے ہسپتال کا کچرا مارکیٹ میں فروخت کرنے کے معاملے پر سماعت 27فروری تک ملتوی کر دی

منگل 20 فروری 2018 21:53

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری انوار احمد خان نے منگل کے روز ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال کا کچرا مارکیٹ میں فروخت کرنے کے معاملے پر سماعت 27فروری تک ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

مقامی الیکٹرانک میڈیا کے نمائندے ثاقب عباس نے ویڈیو کلپ کے ذریعے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال کی جو ادویات اور سرنجیں تلف کی جانی تھیں انہیں مقامی ہسپتال انتظامیہ کی ملی بھگت سے کباڑیوں کو فروخت کردیاگیا۔

فاضل جج نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر اسماء انصاری کوبھی طلب کیا اور ہدایت کی گئی کہ وہ اس حوالے سے تفصیلی رپورٹ27فروری کو لے کر آئیں۔ فاضل عدالت نے ایم ایس کے جواب کوتسلی بخش قرار نہیں دیا۔ سب جیل چکوال کے ایک قیدی کی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال میں ہلاکت کا بھی فاضل عدالت نے از خود نوٹس لے رکھا ہے جس کی سماعت27فروری کو ہوگی۔

متعلقہ عنوان :