چکوال ، دو قومی اور چار صوبائی اسمبلی کے حلقوں کی نئی حلقہ بندیاں پانچ مارچ کو آویزاں کی جائیں گی

منگل 20 فروری 2018 21:53

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) ضلع چکوال کی دو قومی اور چار صوبائی اسمبلی کے حلقوں کی نئی حلقہ بندیاں پانچ مارچ کو آویزاں کی جائیں گی ۔ ان نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات اور تجاویز پانچ مار چ کے بعد دائر ہونگی اور پانچ مئی تک نئی حلقہ بندیوں کا حتمی نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

نئی حلقہ بندیوں کے مطابق قومی اسمبلی کا موجودہ حلقہ این ای60، این اے 64اور حلقہ این اے 61 اب 65ہو جائے گا۔ قومی اسمبلی کی نشست کیلئے آبادی سات لاکھ 80ہزار مقرر کی گئی ہے چونکہ تحصیل تلہ گنگ اور تحصیل لاوہ کی آبادی مجموعی طور پر سوا چھ لاکھ کے قریب ہے لہٰذا آبادی پوری کرنے کیلئے اس حلقے کا دائرہ کار تحصیل چکوال اور تحصیل کلر کہار تک بڑھایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :