پشاور میں پولیس چوکی پر دستی بموں سے حملہ

muhammad ali محمد علی منگل 20 فروری 2018 21:36

پشاور میں پولیس چوکی پر دستی بموں سے حملہ
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 فروری2018ء) پشاور میں پولیس چوکی پر دستی بموں سے حملہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت پشاور سے تشویش ناک خبر موصول ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

پشاور کی رنگ روڈ پر قائم پولیس کی چوکی پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے۔ دہشت گردوں نے چوکی پر دستی بموں سے حملہ کیا۔ پولیس کے مطابق دہشت گرد چوکی پر 3 دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔ تاہم اب تک کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :