مسلم لیگ ن کی ایک اور خاتون وزیر مشکل میں

چیرمین نیب نے وزیرمملکت سائرہ افضل کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کا حکم دے دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 20 فروری 2018 21:35

مسلم لیگ ن کی ایک اور خاتون وزیر مشکل میں
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 20 فروری 2018ء ) :مسلم لیگ ن کی ایک اور خاتون وزیر مشکل میں پڑ گئیں۔چیرمین نیب نے وزیرمملکت سائرہ افضل کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔سائرہ تارڑ پر 12میڈیکل کالجوں کے الحاق میں بدعنوانی کا الزام ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیب ایگزیکٹو بورڈ کا چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں میں اہم شخصیات کے خلاف بدعنوانی اور دیگر الزامات کے تحت ریفرنسز دائر کرنے اور تفتیش کی منظور دی گئی۔اسی اجلاس میں وزیرمملکت ہیلتھ سروسز سائرہ افضل تارڑاور صدر پی ایم ڈی سی کیخلاف انکوائری کی منظوری بھی دی گئی۔ سائرہ تارڑ پر 12میڈیکل کالجوں کے الحاق میں بدعنوانی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :