وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سکندر میندھرو کا سو ل ہسپتال حیدر آباد کا دورہ

بچوں کے وارڈ کی توسیع آئی سی یو کی تزئین و آرائش اور تعمیر و مرمت کے کاموں کا افتتاح کیا

منگل 20 فروری 2018 21:35

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2018ء) وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سکندر میندھرو نے منگل کو سو ل ہسپتال حیدر آباد کا دورہ کیا اور وہاں بچوں کے وارڈ کی توسیع آئی سی یو کی تزئین و آرائش اور تعمیر و مرمت کے کاموں کا افتتاح کیا، صوبائی وزیر ڈاکٹر سکندر میندھرو کے ہسپتال پہنچنے پر میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر عبدالوہاب ودھو، ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ ڈویلپمنٹ عبدالستار جتوئی کے ساتھ ہسپتال انتظامیہ کے علاوہ پیرا میڈیکل و نرسنگ اسٹاف اور ڈاکٹروں نے ان کا استقبال کیا، ڈاکٹر سکندر میندھرو نے بچوں کے وارڈ کی تختی کی نقاب کشائی کی اور وارڈوں کا تفصیلی معائنہ کیا، ایم ایس ڈاکٹر عبدالوہاب ودھو، لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز جامشوروکے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بیکھا رام ، چیئرمین Pediatrics Medicine ،LUMHS پروفیسر ڈاکٹر سلمی شیخ نے بچوں کے وارڈ میں موجود سہولتوں کے حوالے سے صوبائی وزیر کو آگاہ کیا، صوبائی وزیر نے بچوں کے وارڈ اور بچوں کے I.C.U سمیت بچوں کے لئے خوراک تیار کرنے والے کچن کا معائنہ بھی کیا ،ایم ایس ڈاکٹر عبدالوہاب ودھو نے صوبائی وزیر صحت کو بتایاکہ سوکھے کی بیماری میں مبتلا معصوم بچوں کو دی جانے والی خواراک اس کچن میں ہی تیار کی جائے گی ،صوبائی وزیر نے زیرعلاج معصوم بچوں کے والدین سے ان کے بچوں کے علاج و معالجہ کے حوالے سے معلومات حاصل کی جبکہ مریضوں کو دی جانے علاج و معالجہ کی فائلیں بھی چیک کیں، بعدازاں گائنی و سرجیکل وارڈز اور لیبر روم کے نئے تزئین و آرائش و مرمت کردہ وارڈوں کا افتتاح کیا، میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیر ڈاکٹر سکندر میندھرو نے کہاکہ بچوں کے نئے وارڈوں کے قیام سے حیدرآباد سمیت اندرون سندھ کے افراد کو علاج معالجے کی سہولتیں میسر ہوں گی، دور دراز علاقوں سے لوگ علاج معالجے کیلئے یہاں آتے ہیں، انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے پروموشن کیلئے قانونی طریقے اختیار کررہے ہیں اور میں نے اپنی تعیناتی کے بعد 19اور 20گریڈ کے 400سے زائد ڈاکٹرز کو ترقیاں دی ہیں تاہم ہر ایک کو اپنی باری کا انتظار کرنا چاہئے ، ڈاکٹر مسیحا ہیں وہ اپنی خدمات جاری رکھیں کیونکہ قانونی طریقوں سے تمام امور انجام دینے میں دیر سویر ہوتی ہے اس کا یہ مطلب یہ نہیں کہ ہسپتالوں کو بند کرکے احتجاج کیا جائے، صوبائی وزیر نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عبدالوہاب ودھو اور سول ہسپتال انتظامیہ کی کارکردگی پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بہت تھوڑے وقت میں ہسپتال میں مختلف وارڈوں اور شعبوں کے تزئین و آرائش اور تعمیر و مرمت کے کام مکمل کرکے مریضوں کے علاج و معالجہ جو بہتری لائی گئی ہے وہ قابل تحسین اقدام ہے�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :